اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ملیر سٹی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دولہا سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او ملیر سٹی ناجیا اقبال کا کہنا تھا کہ تھا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملیر جناح اسکوائر کے قریب بنگلوز کی گلی میں خاموشی سے شادی کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی اور اس حوالے سے شامیانے، قناعتیں اور کرسیاں لگائی گئی ہیں جس پر انھوں نے فوری طور پر پولیس کی نفری کے ہمراہ مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کر دولہا وقار سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ لگائے جانے والے شامیانے اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
19 اپریل 2020 - 08:06
News ID: 1027257
پاکستان کے شہر کراچی میں ملیر سٹی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دولہا سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔